پاکستانتازہ ترین

فیصل آباد: پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم اشتہاری قرار، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

فیصل آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے دیا ہے اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، شیخ وقاص اکرم کے خلاف تھانہ کوتوالی جھنگ میں ایک مقدمہ درج ہے جس میں دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز حسین نے کیس سے متعلق استغاثہ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

عدالت کی جانب سے بتایا گیا کہ شیخ وقاص اکرم کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے، تاہم وہ مسلسل غیر حاضر رہے۔ اس سے قبل ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جا چکے تھے، مگر ان پر بھی عمل درآمد نہ ہو سکا۔

عدالت نے کیس میں آئندہ سماعت 16 ستمبر کو مقرر کرتے ہوئے استغاثہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس روز شواہد قلمبند کریں، تاکہ مقدمے کی قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

یاد رہے کہ شیخ وقاص اکرم قومی اسمبلی کے اپوزیشن رکن تھے، اور ان کی نشست کو خالی قرار دینے کا فیصلہ بھی کیا جا چکا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button