انٹرٹینمنٹ

ٹیلر سوئفٹ اور فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی منگنی، سوشل میڈیا پر رومانوی انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے

لاس اینجلس (27 اگست 2025) — امریکی پاپ میوزک کی سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور معروف فٹبالر ٹریوس کیلسی نے بالآخر اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ جوڑا گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتۂ محبت میں منسلک تھا، اور اب انہوں نے زندگی بھر کے ساتھ کا عزم کر لیا ہے۔

منگنی کا اعلان ایک رومانوی فوٹو شوٹ کے ذریعے کیا گیا، جس میں ٹریوس کیلسی کو گلابوں سے بھرے باغ میں گھٹنے ٹیک کر ٹیلر سوئفٹ کو پروپوز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دلنشیں لمحے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹریوس نے دو ہفتے قبل خفیہ طور پر سوئفٹ کو پروپوز کیا تھا۔ اب ان لمحات کی خوبصورت جھلک دنیا کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

ٹیلر سوئفٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دلچسپ انداز اپنایا اور لکھا:

"آپ کے انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں۔”
یہ جملہ ان کے مداحوں کو بے حد پسند آیا اور سوشل میڈیا پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مداحوں کی جانب سے جوڑے کو منگنی کی مبارکبادیں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مختلف شوبز اور کھیلوں کی شخصیات نے بھی انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات بھیجی ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ نہ صرف موسیقی کی دنیا میں بلکہ اپنی اس منفرد اور سادہ شخصیت کے باعث بھی دنیا بھر میں مقبول ہیں، جب کہ ٹریوس کیلسی امریکہ کی نیشنل فٹبال لیگ (NFL) کا بڑا نام سمجھے جاتے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button