اوورسیزتازہ ترین

مقبوضہ جموں و کشمیر میں موسلادھار بارش و لینڈ سلائیڈنگ، 30 افراد جاں بحق

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک):
مقبوضہ جموں و کشمیر میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قدرتی آفت کے باعث علاقے میں معمولاتِ زندگی مفلوج ہو چکے ہیں، جب کہ تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔

شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال نے مواصلاتی نظام کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، کئی سڑکیں بند اور متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں جموں، سانبا، کٹھوعہ، ادھم پور اور راجوری شامل ہیں، جہاں اب تک 368 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ جموں کے جنوب مغرب اور کٹھوعہ و ادھم پور کے علاقوں میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود ہے، اور مزید بارش اور گرج چمک کے امکانات بھی برقرار ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، تاہم دشوار گزار پہاڑی راستوں کے باعث امداد کی فراہمی میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button