پاکستانتازہ ترین

پاکستان موسمیاتی تباہی کا شکار، دنیا کو مدد کرنا ہو گی: وزیرِ اعظم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی):
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کرنا ہو گی، کیونکہ ملک اس بحران سے شدید متاثر ہو رہا ہے حالانکہ گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیو انرجی وہیکل پالیسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ "نئی انرجی پالیسی پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، لیکن موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا تنہا ممکن نہیں۔”

انہوں نے واضح کیا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب سے ملک کو 30 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ "بادل پھٹنے، فلیش فلڈ، اور طغیانی جیسے واقعات نے خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ تباہی مچائی، جہاں بے شمار گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔”

وزیرِ اعظم نے بین الاقوامی شراکت داروں، خصوصاً برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی معاونت قابلِ ستائش ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے نوجوانوں کے لیے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا:

"بہت جلد ایک لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ جدید اور ماحول دوست ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں۔”

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button