پاکستانتازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بارش اور سیلاب کی تباہی: 406 افراد لقمہ اجل، سینکڑوں گھر اور اسکول زمین بوس،دل دہلا دینے والی تفصیلات

پشاور (نمائندہ خصوصی):
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث انسانی جانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، مختلف حادثات میں اب تک 406 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 674 مکانات اور 18 اسکولز مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ علاقے سوات، لوئر دیر، باجوڑ اور ملحقہ علاقے ہیں، جہاں کئی دیہات زیر آب آ گئے اور بنیادی انفراسٹرکچر متاثر ہوا۔

پاک فوج اور سول انتظامیہ کا فوری ریلیف آپریشن
شدید متاثرہ علاقے شگر کے پسماندہ علاقہ برالدو میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے ریلیف آپریشن جاری ہے۔ امدادی سامان کی ترسیل کے لیے ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا گیا، جب کہ علاقے اسکولی میں فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا اور متاثرہ خاندانوں میں ضروری اشیائے خورونوش اور امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔

ریلیف آپریشن کی نگرانی کے لیے پاک فوج اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا، اور متاثرین سے ملاقات کر کے ان کی فوری ضروریات کا جائزہ لیا۔

حکومتی اقدامات اور اپیل
حکام کی جانب سے ریلیف آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوں اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button