پاکستانتازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کا بانی کی رہائی کے لیے تاریخی جلسہ، ستمبر میں ہوگا انعقاد،بیرسٹر گوہر کا اعلان

اسلام آباد، 26 اگست 2025: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ ستمبر میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ یہ اعلان چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں سہولیات بحال کردی گئی ہیں اور انہیں اخبار و کتابیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، جو ایک خوشگوار موقع تھا۔ انہوں نے ملاقاتوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملاقاتیں جاری رہنی چاہئیں اور انہیں پابندی کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ مفاہمت کی کوشش کرتے ہیں اور آئندہ ماہ ستمبر میں عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران ملکی حالات، پارٹی امور اور خیبر پختونخواہ میں سیلاب کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے بارشوں سے ہونے والی تباہی پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت بھی کی۔

اسی حوالے سے بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفے کے بارے میں خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ نہیں دیا، اس لیے منظور یا مسترد ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button