
لاہور — پنجاب بھر میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، جبکہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اونچے سے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے مطابق دریائے چناب، راوی، ستلج اور ان سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، اور کئی مقامات پر سیلابی ریلا تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
اہم مقامات پر سیلاب کی تازہ صورتحال:
گنڈا سنگھ والا (ستلج):
انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
پانی کا بہاؤ: 1,95,000 کیوسک
ہیڈ سلیمانکی (ستلج):
درمیانے درجے کا سیلاب
آمد: 1,04,000 کیوسک، اخراج: 98,000 کیوسک
جسڑ (راوی):
درمیانے درجے کا سیلاب
پانی کا بہاؤ: 90,000 کیوسک
شاہدرہ (راوی):
نچلے درجے کا سیلاب
بہاؤ: 40,000 کیوسک
بلوکی (راوی):
بہاؤ: 27,000 کیوسک
ہیڈ سدنائی (راوی):
بہاؤ: 12,000 کیوسک
ہیڈ مرالہ (چناب):
آمد: 1,07,000 کیوسک، اخراج: 89,000 کیوسک
خانکی (چناب):
آمد: 91,000 کیوسک، اخراج: 84,000 کیوسک
دریائے سندھ (کالاباغ اور چشمہ):
نچلے درجے کا سیلاب
رودکوہیوں (ڈیرہ غازی خان):