پاکستانتازہ ترینروزگار

کاروباری فضا میں بہتری، انڈیکس بلند، ڈالر سستا،سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، مارکیٹ میں زبردست تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کا آغاز اعتماد کے ساتھ ہوا، اور 100 انڈیکس نے ایک بار پھر 1 لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر لی۔

مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری میں دلچسپی دیکھی گئی، جس کے باعث 100 انڈیکس میں 386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 149,201 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انڈیکس نے 1 لاکھ 49 ہزار کی حد عبور کی تھی، تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 281 روپے 78 پیسے ہو گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں جاری استحکام اور روپے کی قدر میں بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں معاشی سرگرمیوں میں مزید بہتری کی توقع کی جا سکتی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button