پاکستانتازہ ترین

اگلے سال مون سون 30 فیصد زیادہ شدید ہوگا، مصدق ملک کی ہوش اُڑا دینے والی پیشگوئی ، آخر اس کی وجہ کیا ہے؟ تفصیلات جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے!

اسلام آباد — وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، مصدق ملک نے آئندہ سال مون سون سیزن کے حوالے سے تشویشناک پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 میں مون سون بارشیں معمول سے 30 فیصد زیادہ شدید ہوں گی، اور یہ اپنے وقت سے 15 دن پہلے شروع ہوں گی۔

مصدق ملک نے کہا کہ آئندہ برس مون سون کا آغاز جلد اور اختتام دیر سے ہوگا، جبکہ مون سون کے دو سے تین اضافی اسپیل متوقع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک کو شدید موسمی اثرات کا سامنا ہے، اور آنے والے برسوں میں صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ:

"موجودہ انتظامی ڈھانچہ ان غیر معمولی موسمی حالات سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے، ہمیں فوری طور پر مؤثر اور سائنسی بنیادوں پر مبنی حکمتِ عملی اپنانا ہوگی۔”

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی اور وفاقی سطح پر ماحولیاتی منصوبہ بندی کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے، تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

انہوں نے شہریوں، بلدیاتی اداروں، اور متعلقہ محکموں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ:

"ہمیں اب موسمیاتی تبدیلی کو سنجیدہ لینا ہوگا، یہ صرف ماحول کا مسئلہ نہیں بلکہ خوراک، پانی، صحت، اور معیشت سب سے جڑا ہوا خطرہ ہے۔”

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button