پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آٹھویں اسپیل جاری کہاں کہاں بادل برسیں گی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

لاہور/گلگت/آزاد کشمیر — ملک بھر میں مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل نے موسم خوشگوار کر دیا، تاہم کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر، نشیبی علاقے زیر آب اور متعدد مقامات پر ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی، جس کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ پتوکی، شیخوپورہ، مریدکے، کامونکی، ڈسکہ اور سمبڑیال میں بھی بادل خوب برسے، جبکہ قصور میں موسلادھار بارش کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ نشیبی علاقوں میں پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جہاں موسم تو خوشگوار ہو گیا لیکن لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ادھر خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں حالیہ سیلاب میں بہہ جانے والے 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق تلاش کا عمل جاری ہے، جبکہ گزشتہ 10 روز کے دوران مختلف علاقوں سے 296 افراد کی لاشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں تالی داس کے مقام پر ریلیف آپریشن جاری ہے۔ شدید بارشوں کے باعث دائن پل کو نقصان پہنچنے کے بعد 3 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کا شہر سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ شاہراہِ غذر کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ حکومت نے عارضی کشتیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں تک رسائی ممکن بنائی ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں کے لیے متبادل گاؤں بنانے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے تاکہ محفوظ رہائش کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button