پاکستانتازہ ترین

سلمان اکرم راجہ کا پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد: معروف قانون دان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ کل بانی پی ٹی آئی سے اس حوالے سے باقاعدہ گزارش کریں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ وہ پارٹی کے ساتھ اپنی وابستگی ختم نہیں کر رہے بلکہ اپنی وکالتی خدمات حسب سابق بغیر کسی معاوضے کے جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قانونی محاذ پر پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس معاملے پر باضابطہ پالیسی بیان کچھ ہی دیر میں جاری کیے جانے کا امکان ہے، جس میں پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی جائے گی۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پارٹی اندرونی سطح پر تنظیم نو کے عمل سے گزر رہی ہے، اور کئی رہنماؤں کی ذمہ داریوں میں تبدیلی متوقع ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button