انٹرٹینمنٹ

گووندا اور سنیتا کی علیحدگی کی افواہیں، بیٹی ٹینا آہوجا کا دوٹوک ردعمل سامنے آگیا

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی مبینہ طلاق کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جنہوں نے مداحوں کو حیرت اور پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ تاہم اب اس معاملے پر دونوں کی بیٹی ٹینا آہوجا کا ردعمل منظرِ عام پر آ گیا ہے۔

ٹینا نے ہندوستان ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تمام خبروں کو "محض افواہیں” قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ:

“یہ سب بے بنیاد خبریں ہیں، میرے والدین کے درمیان کسی بھی قسم کا اختلاف نہیں ہے۔”

جب ان سے پوچھا گیا کہ بار بار ایسی افواہیں سن کر کیسا محسوس ہوتا ہے تو ٹینا کا کہنا تھا:

“میں ان افواہوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی، کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ حقیقت کیا ہے۔”

ٹینا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس وقت گووندا بھارت میں موجود نہیں ہیں۔

اپنے خاندان پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے ٹینا نے کہا:

“میں ایک خوبصورت اور متحد خاندان کا حصہ ہونے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔ میں میڈیا، مداحوں اور چاہنے والوں کی محبت، تشویش اور حمایت پر دل سے شکر گزار ہوں۔”

یاد رہے کہ ماضی میں بھی گووندا اور سنیتا کے تعلقات کے حوالے سے افواہیں گردش کرتی رہی ہیں، لیکن جوڑی ہر بار ان خبروں کو جھٹلا چکی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button