تازہ ترینروزگار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس دوبارہ 1.5 لاکھ کی سطح سے نیچے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان غالب رہا، جس کے باعث بینچ مارک 100 انڈیکس ایک بار پھر 1.5 لاکھ پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔

پیر کے روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 447 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 149,045 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آج کے سیشن کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 150,079 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک بھی پہنچا، تاہم فروخت کے دباؤ اور منافع وصولی کے رجحان نے مارکیٹ کو منفی زون میں دھکیل دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 149,493 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، اور سرمایہ کاروں کو امید تھی کہ رواں ہفتے کے آغاز میں انڈیکس 1.5 لاکھ کی نفسیاتی حد کو برقرار رکھے گا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق سیاسی اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں، جس کا اثر مارکیٹ کی سمت پر بھی پڑ رہا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button