انٹرٹینمنٹ

مقبول نیٹ فلکس سیریز ‘ایمیلی اِن پیرس’ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیاگو بورَیلا کا وینس میں اچانک انتقال

اطالوی شہر وینس میں نیٹ فلکس کی معروف رومانٹک کامیڈی سیریز ‘ایمیلی اِن پیرس’ کی شوٹنگ کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیاگو بورَیلا اچانک چل بسے۔

47 سالہ ڈیاگو ہوٹل ڈینیلی میں شوٹنگ کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک گر پڑے۔ طبی عملے نے فوری امداد کی کوشش کی لیکن وہ موقع پر ہی انتقال کر گئے۔

پیراماؤنٹ ٹیلی ویژن اسٹوڈیوز نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا:
"ہم اپنی پروڈکشن فیملی کے ایک رکن کی اچانک موت پر انتہائی دکھ میں ہیں، اور مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔”

ڈیاگو بورَیلا کی موت کے باعث سیریز کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ شوٹنگ 15 اگست سے وینس میں جاری تھی اور 25 اگست تک مکمل ہونی تھی، تاہم اب بوریلا کی رسومات کے بعد دوبارہ شروع کی جائے گی۔

ایمیلی اِن پیرس 2020 میں ریلیز ہوئی ایک ہٹ رومانٹک کامیڈی سیریز ہے، جس کا پانچواں سیزن اس سال کے آخر تک نیٹ فلکس پر پیش کیا جائے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button