
طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال، مداحوں میں خوشی کی لہر!
کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان کے مقبول ترین کم عمر ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطلی کے ایک دن بعد بحال کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر واپسی کے بعد طلحہ نے انسٹاگرام کی پالیسی پر طنزیہ سوال اٹھاتے ہوئے کہا:
"ہم ہی کو جراتِ اظہار کا سلیقہ ہے، صدا کا قحط پڑے گا تو ہم ہی بولیں گے۔”
ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپنے مداحوں، اہلخانہ اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں ساتھ نبھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ:
"ابھی بہت سا کانٹینٹ اور بہت سی باتیں باقی ہیں۔”
سوشل میڈیا پر طلحہ احمد کا دبدبہ:
انسٹاگرام فالوورز: 8 لاکھ 69 ہزار
ٹک ٹاک فالوورز: 1.21 لاکھ | 19 لاکھ لائکس
یوٹیوب سبسکرائبرز: 1.42 لاکھ
طلحہ احمد اپنے مزاحیہ، سماجی اور سیاسی موضوعات پر مبنی ویڈیوز کے ذریعے لاکھوں دلوں میں جگہ بنا چکے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ:
"میرا مشن سادہ ہے – خوشیاں بانٹو، مسکراہٹیں پھیلاؤ!”