کھیل

افغان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

کابل (اسپورٹس ڈیسک) — افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹار آل راؤنڈر راشد خان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، درویش رسولی، صدیق اللّٰہ اتل، عظمت اللّٰہ عمرزئی، کریم جنت اور محمد نبی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

مکمل اسکواڈ:

راشد خان (کپتان)

رحمان اللّٰہ گرباز

ابراہیم زادران

درویش رسولی

صدیق اللّٰہ اتل

عظمت اللّٰہ عمرزئی

کریم جنت

محمد نبی

گلبدین نائب

شرف الدین اشرف

محمد اسحاق

مجیب الرحمٰن

اے ایم غضنفر

نور احمد

فرید احمد ملک

نوین الحق

فضل حق فاروقی

ایشیا کپ سے قبل سہ ملکی سیریز

افغان ٹیم ایشیا کپ سے پہلے ایک سہ ملکی سیریز میں بھی شرکت کرے گی، تاکہ کھلاڑیوں کو ایونٹ سے قبل مناسب تیاری کا موقع مل سکے۔

گروپ بی میں سخت مقابلے

واضح رہے کہ 9 ستمبر 2025 سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں افغانستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ بنگلادیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ جیسی ٹیموں سے ہوگا۔

افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور شائقین کو عمدہ کارکردگی دیکھنے کو ملے گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button