پاکستانتازہ ترین

جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور – انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے صاحبزادے شیر شاہ کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت میں کیس کی سماعت جج منظر علی گل نے کی، جہاں پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ شیر شاہ جائے وقوعہ پر موجود تھا اور واقعے کی ویڈیوز میں بھی اس کی موجودگی دیکھی گئی ہے۔ پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بازیابی ضروری ہے، لہٰذا اسے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔

دوسری جانب شیر شاہ کے وکیل، سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کو 27 ماہ بعد گرفتار کیا گیا، جو قانون کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیر شاہ گزشتہ روز اپنے بھائی کے ہمراہ اسی عدالت میں پیش ہوا تھا جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ تاخیر سے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے کر ملزم کو ڈسچارج کیا جائے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے شیر شاہ کو 5 روز کے لیے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button