
اسلام آباد (21 اگست 2025): نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔
نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم 22 اور 23 اگست کو سعودی عرب کے شہر الخبر میں پاکستانی شہریوں کو شناختی دستاویزات کی سہولیات فراہم کرے گی۔ یہ ٹیم صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک تمیمی نیو کیمپ، ظهران ایسٹرن پراونس میں موجود رہے گی۔
نادرا کے ترجمان کے مطابق، اس موبائل کیمپ میں پاکستانی شہری نیا اسمارٹ نیشنل شناختی کارڈ (نائکوپ)، اسمارٹ نائکوپ کی تجدید، ری پرنٹ، تبدیلی، منسوخی اور ڈی یو پی کلیئرنس سمیت مختلف خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اس خصوصی اقدام کا مقصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا اور ان کی شناختی دستاویزات سے متعلق تمام کارروائیوں کو آسان بنانا ہے۔
نادرا کی یہ خدمت سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک بڑا قدم ہے جس سے وہ اپنی شناختی دستاویزات کے حصول اور تجدید کے لیے ملک سے باہر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔