
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور ریلیف کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے ایک خصوصی بینک اکاؤنٹ نمبر جاری کر دیا ہے۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے اعلان کیا ہے کہ امدادی فنڈز براہ راست پی ڈی ایم اے (پبلک ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے اکاؤنٹس میں جمع ہوں گے، جن کا استعمال سیلاب متاثرین کی مدد اور ریلیف ورک کے لیے کیا جائے گا۔
مزمل اسلم نے کہا کہ عوام اور خیراتی ادارے اپنے عطیات اور مالی تعاون خیبر بینک کے اکاؤنٹ نمبر 3007471342 میں جمع کرا سکتے ہیں تاکہ متاثرین کی بحالی کے لیے فوری طور پر مالی وسائل فراہم کیے جا سکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اب تک سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں مدد کے طور پر چار ارب روپے کی رقم جاری کر چکی ہے، اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔