انٹرٹینمنٹ

سیشن کورٹ لاہور نے ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کو 30 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کو 30 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ جوئے کو پروموٹ کرنے کے الزام سے متعلق کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے دیا۔

رپورٹس کے مطابق، سیشن کورٹ لاہور میں ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ کی ویڈیوز میں جوئے کو فروغ دینے کے کیس پر سماعت ہوئی، جس میں عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر غور کیا گیا۔ عروب جتوئی کے وکیل عرفان کلیات اور راجہ عبدالرحمان رانجھا عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 30 اگست تک گرفتار ہونے سے تحفظ فراہم کیا۔ ساتھ ہی عدالت نے ڈکی بھائی کی اہلیہ کو تفتیش کے لیے طلب کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کی پیش رفت کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button