پاکستانتازہ ترین

ساون کی رم جھم جاری ، کہاں کہاں برسے گا پانی ، محکمہ موسمیات کا الرٹ

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، جو نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا سبب بن سکتا ہے۔

اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا میں بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، لاہور، جہلم، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، اور دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے ایبٹ آباد، سوات، دیر، شانگلہ، بٹگرام، پشاور، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان اور بونیر سمیت کئی اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارش کی وارننگ
محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی و زیریں سندھ، اور جنوبی بلوچستان کے اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید گرج چمک اور کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ کراچی، حیدرآباد، بدین، تھرپارکر، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ، اور جیکب آباد سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button