پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا بڑا ریلیف اعلان — خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں ایک ہفتے تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی

بونیر میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونا ہمارا فرض ہے۔ اسی جذبے کے تحت

متاثرہ علاقوں میں ایک ہفتے تک بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے نہ لوڈشیڈنگ، نہ تعطل

وفاقی وزیر بجلی سردار اویس لغاری کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ عوام کو بجلی کے کسی بھی مسئلے کا سامنا نہ ہو۔

وزیراعظم نے اس موقع پر شدید بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مستقبل میں خطرناک علاقوں میں تعمیرات روکنے کے لیے سخت قانون سازی کی جائے گی۔ حکومت عوام کے ساتھ ہے — بحالی اور ریلیف میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی!*

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button