پاکستانتازہ ترین

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای پاکستان کے اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایئرپورٹ پر اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

وانگ ای کے اس دورے کا مرکزی مقصد چھٹے پاک-چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت ہے، جو آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ ڈائیلاگ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی و عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

چینی وزیرِ خارجہ، پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ اس اعلیٰ سطحی مذاکرات کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے اس چھٹے دور میں چین اپنے سفارتی ویژن اور خطے میں تعاون کے عزم کی نمائندگی کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ڈائیلاگ پاک-چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو آگے بڑھانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button