کھیل

سابق کپتان بابر اعظم امریکہ سے دبئی ہوتے ہوئے لاہور واپس پہنچ گئے

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) — پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان بابر اعظم اپنی حالیہ بین الاقوامی مصروفیات کے بعد امریکہ سے براستہ دبئی واپس لاہور پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، بابر اعظم نے ٹرینیڈاڈ سے واپسی پر کچھ روز امریکہ میں قیام کیا، جہاں سے وہ دبئی کے راستے وطن واپس آئے۔ انہیں لاہور ایئرپورٹ پر ان کے بھائی اور کزن نے استقبال کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ کے دیگر ارکان بھی پہلے ہی مختلف گروپس میں وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

بابر اعظم اس وقت خبروں کی زینت ہیں کیونکہ انہیں حال ہی میں تین ملکی ٹورنامنٹ اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button