پاکستانتازہ ترین

صوابی کے گاؤں دالوڑی میں کلاؤڈ برسٹ، سیلابی ریلے میں متعدد مکانات تباہ، 15 افراد لاپتا

صوابی: ڈپٹی کمشنر صوابی نصر اللّٰہ خان نے تصدیق کی ہے کہ صوابی کے پہاڑی علاقے دالوڑی گاؤں میں کلاؤڈ برسٹ (بادل پھٹنے) کے باعث شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں کئی مکانات ڈوب گئے اور 15 کے قریب افراد ریلے میں بہہ گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے کا بہاؤ بہت شدید ہے اور علاقے کی جغرافیائی ساخت کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے، جس سے امدادی کاموں میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں جبکہ ہری پور اور مردان سے بھی ریسکیو ٹیموں کو طلب کر لیا گیا ہے تاکہ امدادی کارروائیوں کو تیز کیا جا سکے۔

نصر اللّٰہ خان کے مطابق متاثرہ علاقے میں مواصلاتی نظام متاثر ہونے اور راستے بند ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں، تاہم ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ لاپتا افراد کو تلاش کیا جا سکے اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی حکام سے فوری رابطہ کریں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button