پاکستانتازہ ترین

پرویز الٰہی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت برہم

لاہور: اسپیشل سنٹرل عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

یہ اقدام منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر اٹھایا گیا ہے۔ عدالت میں مقدمے کی سماعت اسپیشل جج عارف خان نیازی نے کی، جہاں پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی۔

تاہم عدالت نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزم کی بارہا غیر حاضری ناقابل قبول ہے۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی کارروائی میں سنجیدگی دکھانا ضروری ہے۔

عدالت کے احکامات:

پرویز الٰہی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم

آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

یاد رہے کہ پرویز الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ زیر سماعت ہے، جس میں ان پر مبینہ طور پر غیر قانونی رقوم کی منتقلی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button