کھیل

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے انعام، محسن نقوی کا اعلان

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔

کپتان عماد شکیل بٹ کی ملاقات، مسائل پر گفتگو

ملاقات میں کپتان عماد شکیل بٹ نے وفاقی وزیر کو نشانِ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی اور ہاکی کے کھیل کی بحالی، پرو ہاکی لیگ میں شرکت، کھلاڑیوں کی ویلفیئر اور ری ہیب سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔

میڈیکل، ویزا اور لاجسٹک سپورٹ کی یقین دہانی

محسن نقوی نے اعلان کیا کہ:

ہاکی کھلاڑیوں کے میڈیکل اور فٹنس کیسز کو پی سی بی کی پیشہ وارانہ میڈیکل ٹیم ہینڈل کرے گی۔

کھلاڑیوں کو درپیش ویزہ مسائل کے حل کے لیے لاجسٹک ٹیم سپورٹ فراہم کرے گی۔

پرو ہاکی لیگ کے لیے کوالیفائی کرنا قومی اعزاز قرار

محسن نقوی نے قومی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں کوالیفائی کرنے کو قومی اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ:

"ہماری ہاکی ٹیم نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے میں ہر ممکن کردار ادا کروں گا۔”

انہوں نے ہاکی کے کھیل کی بحالی اور ترقی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button