Uncategorizedپاکستانتازہ ترین

امیر مقام کا شانگلہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے یکجہتی اور حکومتی تعاون کی یقین دہانی

وفاقی وزیر امیر مقام کا شانگلہ اور بونیر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے اظہار یکجہتی

شانگلہ: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ انجینئر امیر مقام نے تحصیل مخوزی، شانگلہ کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے شدید بارشوں کے باعث تباہ شدہ انفراسٹرکچر اور مقامی آبادی کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر نے دورے کے دوران یونین کونسل موسیٰ خیل، کوز پاؤ اور ڈیر سر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا، جبکہ بونیر اور شانگلہ (پورن) کو ملانے والے چوگا کے مرکزی پل کا بھی دورہ کیا، جو حالیہ بارشوں میں بری طرح متاثر ہوا ہے۔

انجینئر امیر مقام نے موقع پر موجود متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں اور خاص طور پر متاثرہ پل کی فوری مرمت کو یقینی بنایا جائے، جو دونوں اضلاع کے درمیان آمدورفت کا اہم ذریعہ ہے۔

وفاقی وزیر نے متاثرہ افراد سے ملاقات میں ان کے مسائل سنے اور ان کے ساتھ وفاقی حکومت کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا:

"ہم متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی حکومت آپ کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ علاقے میں جلد از جلد معمولات زندگی بحال کیے جائیں گے۔”

انجینئر امیر مقام کے اس دورے کو متاثرین نے سراہا اور امید ظاہر کی کہ حکومت نہ صرف فوری ریلیف دے گی بلکہ پائیدار بحالی کے اقدامات بھی کرے گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button