
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ پر سابق ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساغر چاولہ نے اسلام قبول کر لیا۔
جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق نو مسلم نوجوان نے مولانا فضل الرحمان کے سامنے کلمہ شہادت پڑھا اور دائرہ اسلام میں داخل ہو گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے نومسلم کو دینِ اسلام کے بنیادی عقائد سے روشناس کرایا اور ان کا اسلامی نام "عبداللہ ساغر” رکھا۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے نومسلم کو اسلام پر ثابت قدم رہنے کی دعا دی اور دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن، محبت اور ہدایت کا دین ہے، اور ہر انسان کو آزادی ہے کہ وہ سچائی کو پہچان کر اسے قبول کرے۔
نومسلم عبداللہ ساغر کا کہنا تھا کہ اسلام سے ان کا قلبی لگاؤ عرصہ دراز سے تھا، اور آج ان کی زندگی کا ایک نیا اور مبارک آغاز ہے۔