
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ واقعہ کوہاٹ کے نواحی علاقے ریگی شینو خیل میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ تمام لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاحال فائرنگ کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت سامنے نہیں آ سکی۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔