پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارش، ٹریفک نظام درہم برہم

اسلام آباد / راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)
راولپنڈی اور اسلام آباد میں صبح سے جاری موسلادھار بارش نے جڑواں شہروں کو بھگو دیا، مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

اسلام آباد کے سیکٹرز ایف-6، جی-6، جی-8، آئی-8، ایف-10، جی-10، بہارہ کہو، ترامڑی اور بنی گالہ میں بارش کے بعد کئی سڑکیں پانی سے بھر گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سیدپور میں 47 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گولڑہ میں 45 ملی میٹر اور ایچ-8 میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

راولپنڈی کے علاقوں ڈبل روڈ، سکس روڈ، کھنہ پل، سیٹلائٹ ٹاؤن اور شمس آباد میں بھی تیز بارش ہوئی، شمس آباد میں 16 ملی میٹر اور بوکرا میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے بعد واسا اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے متحرک ہو گئیں، تاہم متعدد علاقوں میں پانی جمع رہنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر دفاتر اور اسکول جانے والے افراد کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button