پاکستانتازہ ترین

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

لندن – پاکستان کے نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سے متعلق اہم تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران برطانوی نائب وزیراعظم اینجلا رینر سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، معاشی تعاون اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ نائب وزیراعظم کی پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر، دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل، برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ، کشمیری رہنماؤں اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

اپنے دورے کے دوران اسحاق ڈار لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ اس منصوبے کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زمینوں سے متعلقہ دستاویزات اور قانونی معاملات میں آسانی فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے، جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا براہ راست حل بھی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button