کھیل

ویرات اور روہت کی ریٹائرمنٹ بی سی سی آئی کی سیاست کا نتیجہ؟ — کرسن گھاوری کا انکشاف

نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک) — سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کی اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ان کی اپنی خواہش نہیں تھی، بلکہ بی سی سی آئی کی اندرونی سیاست نے ان عظیم کھلاڑیوں کو یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا۔

یاد رہے کہ مئی 2025 میں آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گاوسکر ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد دونوں اسٹارز نے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی، جس پر دنیائے کرکٹ حیران رہ گئی۔

کرسن گھاوری نے ایک انٹرویو میں کہا:

"ویرات کوہلی مزید دو سال آسانی سے ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتے تھے، لیکن بی سی سی آئی کے اندر کچھ ایسا ہوا جو منظرِ عام پر نہیں آیا، اور جس نے انہیں زبردستی ریٹائرمنٹ کی طرف دھکیل دیا۔”

الوداعی میچ نہ دینا افسوسناک

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا:

"یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بی سی سی آئی نے نہ ویرات اور نہ ہی روہت کو کوئی الوداعی میچ دیا۔ ایسے عظیم کھلاڑی ایک شایانِ شان رخصتی کے حقدار تھے۔”

2027 ورلڈ کپ کا خواب ادھورا؟

ذرائع کے مطابق، یہ دونوں کھلاڑی جلد ہی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں، جس کے بعد 2027 ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔

ویرات اور روہت کے شاندار کیریئر پر ایک نظر

ویرات کوہلی نے 302 ون ڈے میچز میں 14,181 رنز بنائے، جس میں 51 سنچریاں اور 74 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کی سب سے بڑی اننگز 183 رنز کی رہی۔

روہت شرما نے 272 میچز میں 11,168 رنز اسکور کیے، جن میں 32 سنچریاں اور 59 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کی یادگار اننگز 264 رنز آج بھی ورلڈ ریکارڈ ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button