پاکستانتازہ ترین

خیبر پختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں: 307 افراد جاں بحق، 50 کروڑ روپے امدادی پیکج جاری

پشاور (نمائندہ خصوصی) — خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مختلف حادثات میں 307 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ مختلف واقعات میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

گھروں کو نقصان — متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 74 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 11 مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جبکہ 63 گھروں کو جزوی نقصان ہوا۔ یہ حادثات زیادہ تر سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام کے اضلاع میں پیش آئے۔

متاثرہ اضلاع کے لیے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے کا امدادی پیکج جاری کیا گیا ہے، جس میں:

بونیر: 15 کروڑ روپے

باجوڑ، بٹگرام، مانسہرہ: 10، 10 کروڑ روپے

سوات: 5 کروڑ روپے

شامل ہیں۔

سب سے زیادہ جانی نقصان بونیر میں — بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے مطابق سیلاب سے صوبے کے 11 اضلاع متاثر ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 817 ہے۔ انہوں نے کہا کہ 32 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

بیرسٹر سیف کے مطابق:

بونیر: 159 افراد جاں بحق، 100 کو زندہ بچایا گیا

باجوڑ: 20 جاں بحق، 1 لاپتا

بٹگرام: 11 لاشیں برآمد، 10 افراد لاپتا

ریسکیو آپریشن — 545 اہلکار اور 90 گاڑیاں سرگرم

حکومت کی جانب سے ریسکیو آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ 545 ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ 90 گاڑیاں اور کشتیاں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں تاکہ لاپتا افراد کی تلاش، زخمیوں کی منتقلی اور متاثرہ علاقوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button