پاکستانتازہ ترین

مہمند حادثہ: ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہونے اور ٹریس ہونے کی مکمل تفصیل سامنے آ گئی”

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر ضلع مہمند کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، افسوسناک حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس نے تمام افراد کی شہادتوں کی تصدیق کردی ہے جبکہ واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر صبح 10:30 بجے باجوڑ کے لیے روانہ ہوا تاہم تقریباً 12 بجے کے قریب ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ طویل کوششوں کے بعد شام 4 بجے ہیلی کاپٹر کو ضلع مہمند کے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں ٹریس کیا گیا، جہاں وہ کریش ہو چکا تھا۔

حادثے کا مقام تقریباً 8 ہزار میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور اس کے آس پاس کوئی آبادی موجود نہیں، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق شہداء کی شناخت فوری طور پر ممکن نہ تھی، تاہم ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے لاشیں نکال کر پشاور منتقل کر دی گئی ہیں۔

حکومتِ خیبرپختونخوا، شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتی ہے اور سانحے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کر چکی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button