پاکستانتازہ ترین

مشکل کی گھڑی میں محافظوں کا ساتھ،سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کے جانباز میدان میں، سوات اور باجوڑ میں ریلیف آپریشن جاری

سوات / باجوڑ: پاک فوج ایک بار پھر مشکل وقت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گئی۔ سوات اور باجوڑ کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جانباز جوان ریلیف و ریسکیو مشن پر پہنچ چکے ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق، پاک فوج کے اہلکار پانی کی تند و تیز موجوں، دشوار گزار پہاڑی راستوں اور کھنڈر ہو چکے علاقوں کو عبور کرتے ہوئے متاثرہ عوام تک بروقت امداد پہنچانے میں مصروف ہیں۔ جوانوں نے کئی مقامات پر راشن، ادویات اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے فوری کیمپس قائم کیے ہیں، جبکہ محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

مقامی افراد نے پاک فوج کے جذبہ خدمت اور بروقت رسپانس کو سراہتے ہوئے کہا کہ "پاک فوج کی موجودگی ہمارے لیے حوصلے اور امید کی کرن ہے”۔

یاد رہے کہ یہ تمام امدادی کارروائیاں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایات پر کی جا رہی ہیں، جنہوں نے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button