
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، جہاں 100 انڈیکس میں 699 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 229 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 476 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 46 ہزار 529 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج مارکیٹ میں تیزی کا رجحان واضح رہا۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروبار کے آغاز پر ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 12 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔