پاکستانتازہ ترین

ربیع الاول کا چاندکب نظر آئے گا ؟سپارکونے اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے اہم پیش گوئیاں سامنے آ گئی ہیں۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹموسفیرک ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق نیا چاند 23 اگست 2025 بروز ہفتہ کو صبح 11:06 بجے پیدا ہوگا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 24 اگست کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی، جو چاند کی رویت کے لیے نہایت سازگار سمجھی جا رہی ہے۔ خاص طور پر ساحلی علاقوں میں چاند دیکھنے کے لیے بہترین مواقع متوقع ہیں، جہاں غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان تقریباً 45 منٹ کا فاصلہ ہوگا، جو چاند کی واضح رویت کے لیے کافی ہے۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ اگر موسم صاف رہا تو 24 اگست کو شام کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔ ان فلکیاتی مشاہدات کی روشنی میں یکم ربیع الاول 25 اگست 2025 بروز پیر ہونے کا امکان ہے۔

اگر یہی صورتحال رہی تو 12 ربیع الاول، جو کہ عید میلاد النبی ﷺ کا دن ہے، 5 ستمبر 2025 بروز جمعہ منائی جائے گی۔

یہ پیش گوئیاں رویت ہلال کمیٹی کے مشاہدات اور حتمی اعلان کے بعد یقینی قرار پائیں گی، تاہم ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس بار چاند کی رویت کے امکانات خاصے روشن ہیں اور عوام کو مناسب تیاری کرنی چاہیے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button