
والد کے انتقال کے غم کے باوجود عاطف اسلم نے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شاندار پرفارمنس دی، مداحوں کی دل جیت لی
کراچی (نیوز ڈیسک) — پاکستان کے معروف اور محبوب گلوکار عاطف اسلم نے اپنے والد کے انتقال کے دردناک غم کے باوجود گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس پیش کی اور حاضرین کے دل موہ لیے۔
یہ کنسرٹ سندھ حکومت کے زیر اہتمام معرکہ حق اور جشنِ آزادی کے سلسلے میں منایا گیا، جس میں ملک کے دیگر معروف فنکار جیسے راحت فتح علی خان، سجاد علی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل، خماریاں، اور طفیل سنجرانی نے بھی شرکت کی۔
عاطف اسلم نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے والد کی جدائی کے غم کو دل میں چھپا کر ایسی توانائی سے بھرپور پرفارمنس دی کہ حاضرین نے انہیں داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ ان کے چہرے پر نہ کوئی غم کا اثر تھا اور نہ ہی کوئی دکھ کی لہر، جو کہ واقعی ایک حقیقی ہیرو کی پہچان تھی۔
شائقین نے عاطف اسلم کو حقیقی جذبے اور حوصلے کا مجسمہ قرار دیا اور ان کی ہمت کو سلام پیش کیا۔
یاد رہے کہ عاطف اسلم کے والد، سینئر بیوروکریٹ چوہدری اسلم، 12 اگست کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔