اوورسیزتازہ ترین

ڈیجیٹل نوماڈز کے لیے خوشخبری: 2025 میں بہترین ویزا دینے والے 10 ممالک کی فہرست جاری

ویب ڈیسک
اگر آپ فری لانسر ہیں یا ورک فرام ہوم کے ذریعے دنیا بھر میں گھومنے کا خواب رکھتے ہیں، تو اب یہ خواب حقیقت میں بدل سکتا ہے۔
ویزا گائیڈ کی جاری کردہ نئی رپورٹ "ڈیجیٹل نوماڈ ویزا انڈیکس 2025” کے مطابق، دنیا کے 10 ایسے ممالک کی فہرست سامنے آئی ہے جو ڈیجیٹل نوماڈز کو خصوصی ویزا، کم ٹیکس اور شاندار سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

2025 کے بہترین 10 ممالک برائے ڈیجیٹل نوماڈز:

اسپین

خصوصیات: تیز ترین انٹرنیٹ، اعلیٰ طبی سہولیات، لچکدار ویزا شرائط

کم از کم ماہانہ آمدنی: 2,646 امریکی ڈالر

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)

خصوصیات: مکمل ٹیکس فری آمدنی، جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر

کم از کم آمدنی: 3,500 امریکی ڈالر

مونٹی نیگرو

خصوصیات: کم لاگت زندگی، ٹیکس کی شرح 0 سے 15 فیصد

کم از کم آمدنی: 1,350 امریکی ڈالر

بہاماس

خصوصیات: زیرو ٹیکس، آمدنی کی کوئی شرط نہیں، ساحلی جنت جیسا ماحول

کم از کم آمدنی: کوئی شرط نہیں

ہنگری

خصوصیات: 6 ماہ تک ٹیکس فری قیام، خوبصورت یورپی ثقافت

کم از کم آمدنی: 3,000 امریکی ڈالر

کینیڈا

خصوصیات: وسیع سہولیات، ٹیکس 15 سے 33 فیصد تک، آمدنی کی کوئی شرط نہیں

کم از کم آمدنی: کوئی شرط نہیں

رومانیہ

خصوصیات: بہترین انٹرنیٹ سروس، کم ٹیکس (10٪)، دلکش مناظر

کم از کم آمدنی: 3,950 امریکی ڈالر

پرتگال

خصوصیات: لبرل ویزا پالیسیاں، گرم موسم، ٹیکس 20٪

کم از کم آمدنی: 3,548 امریکی ڈالر

برازیل

خصوصیات: متحرک کلچر، ٹیکس 0 سے 27٪

کم از کم آمدنی: 1,500 امریکی ڈالر

کیوراساؤ

خصوصیات: مکمل ٹیکس فری، آمدنی کی کوئی شرط نہیں، کیریبین جزیرے کا خوبصورت ماحول

کم از کم آمدنی: کوئی شرط نہیں

ڈیجیٹل نوماڈز کے لیے سنہری موقع

یہ تمام ممالک ورک فرام ہوم کرنے والے افراد کو نہ صرف بہتر روزگار، سہولیات اور مالی آزادی فراہم کرتے ہیں، بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین مقامات پر قیام کا نایاب تجربہ بھی ممکن بناتے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button