پاکستانتازہ ترینسائنس ٹیکنالوجی

یومِ آزادی پر گوگل کا خوبصورت خراجِ تحسین: سبز ہلالی پرچم سے سجا خصوصی ڈوڈل جاری

کراچی (ٹیکنالوجی ڈیسک)
دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے وطنِ عزیز کو خوبصورت خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی گوگل نے 14 اگست کو ایک نیا ڈوڈل جاری کیا ہے، جس میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم فضا میں لہراتا دکھائی دیتا ہے، جب کہ پس منظر میں بادلوں کی شکل میں گوگل کا لوگو تخلیقی انداز میں نمایاں کیا گیا ہے۔

یہ خوبصورت ڈوڈل پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور قومی فخر کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو نہ صرف پاکستانی صارفین بلکہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لیے باعثِ فخر ہے۔

گوگل نے گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی اہم قومی موقع پر ڈوڈل تبدیل کرنے کی روایت برقرار رکھی ہے۔ یہ عمل گوگل کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ عالمی تہواروں، تاریخی دنوں، مشہور شخصیات اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی ڈوڈلز جاری کرتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گوگل کا یہ ڈوڈل صرف پاکستانی صارفین کے لیے مخصوص ہوتا ہے، جو 14 اگست کے دن گوگل کے ہوم پیج پر دکھائی دیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس خصوصی ڈوڈل کو خوب سراہا جا رہا ہے اور اسے یومِ آزادی کے جشن کی عالمی سطح پر پذیرائی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button