پاکستان آئیڈل 2025 کی میزبانی کا اعزاز سید شفاعت علی کو ملا مزاح اور انٹرٹینمنٹ کے بادشاہ پاکستان آئیڈل کو یادگار بنانے کے لیے تیار
کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے میوزک مقابلے ’پاکستان آئیڈل 2025‘ کی میزبانی کا شاندار اعزاز معروف مزاحیہ اداکار اور میزبان سید شفاعت علی کو دیا گیا ہے۔ مزاح، مستی اور انرجی کے بادشاہ اپنی منفرد طرزِ میزبانی سے اس شو کو چار چاند لگا کر ہر دلعزیز بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
دنیا بھر میں پاکستان آئیڈل کی مقبولیت کی وجہ سے اس کے مداحوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ نوجوان گلوکاروں کے لیے یہ مقابلہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو سامنے لائیں اور نیا سفر شروع کریں۔
اس موقع پر سید شفاعت علی کا کہنا تھا کہ پاکستان آئیڈل کا حصہ بن کر مجھے بہت خوشی ہے اور میں پوری کوشش کروں گا کہ شو کو کامیاب اور یادگار بنایا جائے۔ ان کا انداز اور توانائی شو میں ایک الگ ہی رونق لے کر آئے گی۔
پاکستان آئیڈل 2025 کے ججز کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا ہے اور اب نوجوانوں کی بڑی تعداد آڈیشنز کے لیے اپنا ڈیجیٹل ویڈیو بھیج رہی ہے۔ اگر آپ بھی گلوکاری کا شوق رکھتے ہیں تو ابھی اپنا آڈیشن اپ لوڈ کریں اور پاکستان کے اس بڑے مقابلے میں حصہ لیں۔ شاید اگلا پاکستان آئیڈل آپ ہی ہوں!





