اوورسیزتازہ ترین

نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم کا اسرائیل پر کڑا تنقید، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم کرسٹوفر لکسن نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

کرسٹوفر لکسن نے غزہ میں حالیہ حملے کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیا اور کہا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو راستہ بھٹک چکے ہیں۔ انہوں نے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی اور مقبوضہ علاقوں میں الحاق کو شرمناک قرار دیا۔

نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم نے کہا کہ عالمی برادری کو انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا کیونکہ غزہ میں امداد کی شدید کمی ہے۔

کرسٹوفر لکسن نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے معاملے پر غور کر رہا ہے، جبکہ آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور فرانس نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button