اسلام آباد: سینیٹر فیصل واؤڈا نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ "کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل عاصم منیر جیسا کوئی جمہوری لیڈر بھی ہوتا۔ نہ پہلے کوئی ایسا لیڈر تھا، نہ آج ہے اور نہ ہی مستقبل میں کوئی نظر آ رہا ہے۔”
فیصل واؤڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو جنگ میں شکست دینا اور امریکہ کی جانب سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) پر پابندی لگوانا فیلڈ مارشل کی بڑی کامیابیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام دراصل بھارت کو عالمی سطح پر دہشت گرد ریاست قرار دینے کے مترادف ہے۔
سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا جانا ایک تاریخی پیش رفت ہے، جس سے پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔ فیصل واؤڈا نے کہا، "فیلڈ مارشل نے اپنی صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر منوایا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مستقبل میں اور کیا مثبت پیش رفت سامنے آتی ہے۔”





