
روزگار
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی (12 اگست 2025) — پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے بلند ترین سطح چھو لی ہے۔
آج کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 810 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس دوران 100 انڈیکس نے ایک وقت کے لیے 147,976 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی ریکارڈ کی۔
یہ تیزی گزشتہ روز کے اختتام پر ایک لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس سے بھی نمایاں زیادہ ہے، اور اگست کے ہر کاروباری دن نئے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کی اس کارکردگی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، جو ملکی معیشت کے بہتر ہونے کی علامت بھی سمجھی جا رہی ہے۔