پاکستانتازہ ترین

جشنِ آزادی کی شاندار تیاریاں، میوزیکل کنسرٹ اور آتشبازی، مریم نواز مہمانِ خصوصی ہوں گی

لاہور: یومِ آزادی کے موقع پر لاہور شہر جگمگائے گا! 13 اگست کی شام لیبرٹی چوک پر ایک شاندار میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کی مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق:
جشنِ آزادی کے موقع پر لبرٹی چوک میں زبردست آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، جو شہریوں کے لیے خوشی اور جوش و خروش کا باعث بنے گا۔

🇵🇰 14 اگست کو مرکزی پرچم کشائی کی تقریب حضوری باغ میں منعقد ہوگی، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پرچم کشائی کریں گی۔

پی ایچ اے کی جانب سے مینارِ پاکستان پر بھی رنگا رنگ آتشبازی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے زیرِ اہتمام "یومِ آزادی اور معرکہ حق” کے عنوان سے بائیک ریلی نکالی جائے گی، جس کے تمام روٹس پر سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈی سی لاہور نے کہا ہے کہ:

"یومِ آزادی پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم دن ہے، اور ہم اسے شایانِ شان طریقے سے منائیں گے۔”

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ان تقریبات میں بھرپور شرکت کریں اور قومی دن کو پرامن اور خوشگوار انداز میں منائیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button