اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کے فیصلے پر قوم سے معذرت کرنے کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ جنرل قمر باجوہ کو مدتِ ملازمت میں توسیع دینا پارٹی کی غلطی تھی، اور قوم سے اس فیصلے پر معذرت کی۔
اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ "یہ ایکسٹینشن نہیں بلکہ تسلسل ہے، جو تھا، ہے اور رہے گا۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ "اگر کسی میں ہمت ہے تو اس تسلسل کو روک کر دکھائے، پاکستان کی ترقی کا یہ سفر ان شاءاللہ جاری رہے گا۔"
سینیٹر واوڈا نے پی ٹی آئی کی حالیہ پوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "سیاسی مفادات کی خاطر ماضی کے فیصلوں سے لاتعلقی اختیار کرنا قوم کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔"
فیصل واوڈا کے اس بیان نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث کو جنم دیا ہے، جہاں پی ٹی آئی کی سابقہ پالیسیوں اور موجودہ مؤقف پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کے فیصلے پر قوم سے معذرت کرنے کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ جنرل قمر باجوہ کو مدتِ ملازمت میں توسیع دینا پارٹی کی غلطی تھی، اور قوم سے اس فیصلے پر معذرت کی۔
اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ "یہ ایکسٹینشن نہیں بلکہ تسلسل ہے، جو تھا، ہے اور رہے گا۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ "اگر کسی میں ہمت ہے تو اس تسلسل کو روک کر دکھائے، پاکستان کی ترقی کا یہ سفر ان شاءاللہ جاری رہے گا۔”
سینیٹر واوڈا نے پی ٹی آئی کی حالیہ پوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "سیاسی مفادات کی خاطر ماضی کے فیصلوں سے لاتعلقی اختیار کرنا قوم کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔”
فیصل واوڈا کے اس بیان نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث کو جنم دیا ہے، جہاں پی ٹی آئی کی سابقہ پالیسیوں اور موجودہ مؤقف پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔