
جویریہ سعود کا انکشاف: "شادی کے اگلے دن سعود نے کہا، مجھے دھوکا ہو گیا!”
کراچی (شوبز ڈیسک) — پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور پسندیدہ جوڑی جویریہ سعود اور سعود قاسمی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی، جب جویریہ نے ایک تقریب میں اپنے ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف کر کے سب کو محظوظ کر دیا۔
حال ہی میں ایک تقریب کے دوران جویریہ سعود نے ہنستے ہوئے بتایا:
"میں اتنی قد میں چھوٹی ہوں کہ شادی کے دن 6 انچ کی ہیلز پہنی تاکہ سعود کے برابر نظر آؤں۔ اگلے دن سعود نے کہا، تم تو بہت چھوٹی ہو، مجھے دھوکا ہو گیا!”
انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ اسٹیج پر پہنچنے لگیں تو نیچے اینٹ رکھی گئی، جس پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا:
"میں 1993ء سے اب تک انہی اینٹوں پر کھڑی ہو رہی ہوں!”
سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل
اداکارہ کے اس مزاحیہ بیان کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، وہیں کچھ صارفین نے تنقیدی تبصرے بھی کیے۔
ایک صارف نے لکھا: "یہ تو صنفی تعصب ہے، اگر مرد قد کی بات کرے تو مذاق؟”
دوسرے نے طنز کیا: "انڈسٹری میں سب ہی 4 فٹ کے ہیں، کیمرے میں لمبے دکھائے جاتے ہیں!”
تاہم بڑی تعداد میں شائقین نے اس موقع پر جویریہ کی حسِ مزاح اور خوداعتمادی کو سراہا، اور ان کے اور سعود قاسمی کے درمیان موجود محبت بھرے تعلق کو "ادبی محبت” قرار دیا۔