انٹرٹینمنٹ

عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی دوبارہ قربت؟ سوشل میڈیا پر تنقید کی لہر

لاہور (شوبز ڈیسک) — شوبز کی سابق مقبول جوڑی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے درمیان ممکنہ "ری کنکشن” کی خبریں ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، اور سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ماضی میں کھلے عام تعلق میں نظر آنے والی یہ جوڑی ایک تلخ بریک اپ کے بعد الگ ہو گئی تھی، یہاں تک کہ دونوں نے ایک دوسرے پر تنقیدی بیانات بھی دیے تھے۔ مداح بھی دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے تھے۔

تاہم حالیہ دنوں ایک میوزک ایونٹ میں ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کی پرفارمنس کے دوران فرنٹ رو میں بیٹھے دیکھا گیا۔ رپورٹس کے مطابق عاصم نے مبینہ طور پر ہانیہ کی فرمائش پر گانا "Regardless” بھی گایا، جو سوشل میڈیا پر ویڈیو کی صورت وائرل ہو گیا۔

یہ تمام واقعہ اس وقت پیش آیا جب عاصم کی میرب علی سے منگنی ختم ہونے کی خبر ابھی تازہ تھی، جس کے بعد افواہیں پھیلنے لگیں کہ شاید پرانے رشتے میں دوبارہ کچھ جان آ گئی ہے۔

صارفین کا ردعمل: "تھوک کر چاٹنے والی بات ہے”
سوشل میڈیا پر عوام کا ردعمل ملا جلا رہا، مگر تنقید کا پلڑا بھاری رہا۔
ایک صارف نے لکھا: "یہ تو تھوک کر چاٹنے والی بات ہے۔”
دوسرے نے کہا: "عاصم کو کچھ وقار دکھانا چاہیے تھا، ابھی تو بریک اپ ہوا ہے!”
جبکہ ایک اور کا طنزیہ سوال: "سیلف ریسپیکٹ کہاں ہے بھئی؟”

یہ موضوع "Astronomer CEO” میم کی طرز پر بننے والی نئی میمز کی بدولت مزید توجہ حاصل کر رہا ہے، جہاں سوشل میڈیا صارفین مزاح اور طنز کے ذریعے دونوں کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

کیا پرانا رشتہ دوبارہ زندہ ہو رہا ہے؟
فی الحال دونوں جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ وضاحت یا تصدیق سامنے نہیں آئی، مگر سوشل میڈیا پر جاری تبصرے، ویڈیوز اور میمز نے مداحوں میں تجسس اور تنقید دونوں کو بڑھا دیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button