پاکستانتازہ ترین

مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے: رانا ثناءاللہ

لاہور: صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی نہ صرف پنجاب بلکہ دیگر صوبوں میں بھی سراہا جا رہی ہے، اور ان کی قیادت میں پنجاب میں پارٹی کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے مسلم لیگ ن پنجاب کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں تمام ڈویژنل کوآرڈینیٹرز اور تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات اور متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ تنظیمی عہدیداروں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کے تمام اقدامات اور فلاحی پروگرامز براہ راست عام آدمی کی فلاح و بہبود سے جڑے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے عوام میں مسلم لیگ ن کی پذیرائی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن مکالمے اور جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے، اور پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی خارجہ پالیسی مثبت نتائج دے رہی ہے، اور وزیراعظم شہباز شریف دن رات ملکی وقار کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے خلاف پاکستان نے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے، جس کی بازگشت عالمی سطح پر سنائی دے رہی ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر ملک کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button